23 ستمبر 2016 - 16:41
داعش کے خلاف آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ انتہائی اہم اور تاریخی تھا: عراقی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے اور اس حوالے سے داعش دہشتگردوں کے خلاف جید مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ انتہائی اہم اور تاریخی تها.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے اور اس حوالے سے داعش دہشتگردوں کے خلاف جید مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ انتہائی اہم اور تاریخی تها.

یہ بات وزیراعظم 'حیدر العبادی' نے گزشتہ روز نیو یارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ اور عراقی سرزمین کی تحفظ کے لئے منطقی فتوی دیا.

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے درندہ صفت دہشتگردوں نے عراق کے تمام فرقے اور قبایل کو اپنی سفاکانہ کاروائیوں کا نشانہ بنادیا ہے.

عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم عراق کے چپے چپے کو دہشتگردوں سے آزاد کرائیں گے اور اس مقصد کے لئے عراقی سیکورٹی فورسز، عوامی رضاکارانہ اور پیشمرگہ فورسز باہمی تعاون اور وحدت کے ساته اپنے ملک کا دفاع کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگرد اہل سنت کے حقوق کے دفاع کرنے کا بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں جبکہ یہ سفاک عناصر نہ صرف شیعہ افراد بلکہ اہل سنت، یزیدی اور ترکمن برادری سے تعلق رکهنے والے بے گناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز